فیصل آباد ریلی:مسلم لیگ ن کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی شروع

فیصل آباد (صباح نیوز)پولیس نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی قیادت میں بغیر اجازت ریلی نکالنے کے سلسلے میں مختلف تھانوں میں درج مقدمات پر کارروائی شروع کر دی ۔پولیس کے مطابق چار مقدمات میں نامزد مسلم لیگ کے رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔تھانہ منصور آباد کے علاقے میں 12 افراد تھانہ ملت ٹائون میں 10 جبکہ تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ریل بازار پولیس نے بغیر اجازت نکالی گئی ریلی میں شرکت کرنے پر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر خالد جٹ کو بھی گرفتار کر لیا۔پولیس نے 21 جولائی کو ریلی نکالنے پر مریم نواز کیپٹن صفدر دیگر مرکزی رہنمائوں اور ڈھائی ہزار سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...