بھارتی اقلیتوں پر تشدد روکا جائے: 49دانشوروں اور فن کاروں کا مودی کو خط

Jul 25, 2019

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت کے 49 دانشوروں اور فن کاروں نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر سرعام تشدد کرنا اور انہیں جان سے مارنے کا سلسلہ فوراً ختم کیا جائے بھارتی دانشوروں نے اپنے خط میں لکھا ہے ۔ ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ اب اقلیتوں کے خلاف ایک اعلان جنگ بن گیا ہے ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ نہ لگانے والوں پر ہندوانتہا پسند تشدد کرکے اسے جان سے مار ڈالتے ہیں۔ وزیراعظم مودی کو خط لکھنے والوں میں بھارتی فلمساز شیام بینگال‘ ایرنا سین‘ موسیقار سبھا مود گال‘ تاریخ دای‘ رام چندرا گوا شامل ہیں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایک امن پسند قوم کی حیثیت سے ہمیں اس بابت پر تشویش ہے کہ حالیہ چند ماہ میں مسلمانوں دالت کمیونٹی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں