اپوزیشن احتجاج بے وقت کی راگنی، عوام ان کے ساتھ نہیں: زبیر احمد ظہیر

لاہور (نیوز رپورٹر)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے اپوزیشن کے احتجاج کو بے وقت کی راگنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم افواج پاکستان اور حکومت کے ساتھ ہے، اپوزیشن کو سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے اور شور مچاکر افراتفری پھیلانے کی بجائے پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ وہ اپنے دفتر میں پیر ولی اللہ شاہ بخاری اور مولانا عبدالستار نیازی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ زبیر احمد ظہیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے جو مرضی کر لیں قوم انکے ساتھ نہیں ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج پاکستان تیزی کیساتھ ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن ہو رہا ہے۔ اپوزیشن کا ایجنڈا ملک و قوم کی خدمت اور انکے مسائل کا حل نہیں بلکہ کر پشن اور لوٹ کی دولت کو بچانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...