پاک بحریہ کے سر براہ کی کینیا کے ڈیفنس کیبنٹ سیکرٹری اورچیف آف ڈیفنس فورسزسے ملاقاتیں 

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کینیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران ، نیول چیف نے نیروبی میں ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز میں ڈیفنس کیبنٹ سیکرٹری، کینیا کی سفیر ریشل اومامو اورچیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سیمسن واتیٹھ سے ملاقاتیں کیں۔ 
ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سیمسن واتیٹھ اور کمانڈر کینیا آرمی لیفٹینٹ جنرل والٹر راریا کوئے پاٹن نے پر تپاک استقبال کیا۔ نیول چیف کو ہیڈ کوارٹرز میں پرنسپل سٹاف آفیسرز سے بھی متعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر چیف آف دی نیول سٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ڈیفنس کیبنٹ سیکرٹری اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے ساتھ مشترکہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دفاعی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈیفنس کیبنٹ سیکرٹری اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے سلسلے میں مختلف اقدامات کی انجام دہی میں پاک بحریہ کے عزم و کردار کو سراہا۔پاکستان اور کینیا کے مابین ٹریننگ اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر اتفاق کا بھی اظہار کیا گیا۔ بعدازاں، پاک بحریہ کے سربراہ کے لئے ڈیفنس کیبنٹ سیکرٹری کی میزبانی میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔
 پاک بحریہ کے سربراہ کاکینیا کا دورہ دونوں ممالک میں بالعموم اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین بالخصوص دفاعی تعلقات میں فروغ کا باعث بنے گا۔

ای پیپر دی نیشن