تین پاکستانی کوہ پیماﺅں نے ملک کی سب سے بڑی چوٹی کے ٹو سر کر لی

تین پاکستانی کوہ پیماﺅں نے ملک کی سب سے بڑی چوٹی کے ٹو سر کر لی ہے۔ جن میں پاکستانی مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد علی سدپارہ، دلاور حسین اور محمد یوسف شامل ہیں۔ دلاور حسین اور محمد یوسف پہلے کئی چوٹیاں سر کر چکے ہیں اور ساجد علی سدپارہ نے کے ٹو چوٹی کو سر کرکے کسی چوٹی کو پہلی بار سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 21 سالہ ساجد علی سدپارہ مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ہیں، کے ٹو چوٹی پاکستان کی سب سے بڑی اور دنیا کی دوسری بڑی چوٹی ہے۔ الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابوظفر صادق اور سیکرٹری جنرل کرار حیدری نے ساجد علی سدپارہ، دلاور حسین اور محمد یوسف کو کے ٹو چوٹی کو سر کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کوہ پیما آئندہ بھی مزید چوٹیاں سر کر کے ملک کا نام روشن کریں گے.

ای پیپر دی نیشن