زمین کا تنازعہ‘ ریلوے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے بیٹے کا دوست کے ہمراہ ممانی پر تشدد

Jul 25, 2020

ملتان(نمائندہ خصوصی) ریلوے پولیس اے ایس آئی فیاض نیازی کابیٹاشیرازنیازی اپنے دوست راناعدیل کے ہمراہ اپنے ماموں کی سرکاری رہاشگاہ واقع ریلوے کالونی لوکوشیڈ پہنچ کردروازے کوتوڑکراندرداخل ہونے کی کوشش کرنے لگااس دوران اپنی ممانی جوکہ اس کی پھوپھی بھی لگتی ہے کوگالیاں بھی نکالتارہا‘ مجھے تشددکانشانہ بنانے کی کوشش کی اور کلہاڑی موقع پرپھینک گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اے ایس آئی فیاض نیازی کے بھائی نے لیہ کے ضلعی تھانہ میں شعیب نیازی اور افشاں گل کے خلاف بھی ایک ایف آئی آردرج کروارکھی ہے۔ خاتون افشاں گل اورشیرازنیازی کی والدہ کے درمیان وارثتی جائیدادکاتنازعہ ہے۔ریلوے پولیس نے خاتون کی درخواست پرشیرازنیازی اوراس کے دوست کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔ جبکہ ملزمان نے ضمانت قبل ازگرفتاری کروالی ہے۔

مزیدخبریں