سام سنگ نے گیلکسی اے 21 ایس اور اے 11 فون لانچ کردیئے

لاہور(پ ر) ہمیشہ کی طرح سال 2020 میں سام سنگ اپنے گیلکسی ڈیوائس میں نت نئی جدتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ حال ہی میں گیلکسی اے 51 اور اے 11 پیش کرنے کے بعد، ٹیکنالوجی کا یہ برانڈ اب بالکل نئے گیلکسی اے 21 ایس اور اے 11 پیش کررہا ہے۔ اینڈروئڈ 10 پر چلنے والے یہ دونوں فون، ہائی ڈیفینیشن او ڈسپلے، غیرمعمولی قوت والی بیٹری اور حیرت انگیز کیمرے کے حامل ہیں۔ تو پہلے گیلکسی اے 21 ایس کا کچھ ذکر ہوجائے۔گیلکسی اے 21 ایس کے سب سے اہم فیچرز میں کواڈ کیمرہ سیٹ اپ ہے جو بھرپور صلاحیت کے 48 میگاپکسل مین کیمرے کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت رنگوں سے بھرپور اور انتہائی روشن تصاویر کو یادوں کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ اسی فون میں 8 میگا پکسل کا الٹرا وائڈ لینس بھی نصب ہے جو 123° درجے پر وسیع پس منظر کو کیمرے میں قید کرتاہے اور تصویر کو تفصیلات سے بھرپور لینڈ اسکیپ کی صورت دیتا ہے۔ تصاویر میں بوکے افیکٹ کے لئے 2 میگا پکسل گہرائی (ڈیپتھ) والا کیمرہ موجود ہے۔ لیکن کیمروں کی قطار میں 2 میگا پکسل کیمرہ بھی موجود ہے جو منظر کی انتہائی اہم تفصیلات کو عکس بند کرتا ہے۔ لیکن سیلفی کے چاہنے والوں کے لیے اس میں 13 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی لگا ہے تاکہ آپ بہترین سیلفی لے سکیں۔ اے سیریز کا یہ نیا اسمارٹ فون بہترین تخلیق کا مظہر ہے جس میں نصب 5000 ایم اے ایچ بیٹری اب 15 واٹ چارجنگ کے ساتھ پیش کی گئی ہے، اس کی بدولت کسی بھی طرح کا کانٹینٹ بنانے والے سارا دن تصاویر اور ویڈیو لے سکتے ہیں۔ ڈیوائس میں طاقتور ایکزائنوس 850 چپ لگائی گء ہے جس کے ساتھ 64 جی بی میموری اور 4 جی بی ریم ہے جو کسی تعطل کے بغیر ہموار انداز میں بہترین نتائج فراہم کرتی ہیں۔ گیلکسی اے 21 ایس خوبصورت ڈسپلے کی بدولت دیکھنے کا ایک نیا احساس فراہم کرتا ہے کیونکہ جنڑیشن زیڈ خود اسی طرح کی ضرورت محسوس کرتی آئی ہے۔ ویڈیو ہو یا تصاویر گیلکسی اے 21 ایس کا خاص 6.5 انچ ایچ ڈی پلس انفنٹی او ڈسپلے دیکھنے کے ایک بالکل نئے تجربے سے روشناس کراتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن