کراچی(پی پی آئی)ایمپلائزاولڈایج بینفیٹ انسٹیٹیوٹ پاکستان نے رجسٹرڈآجروں کیلئے نئی سہولت متعارف کروائی ہے۔ای او بی آئی نے اسٹیک ہولڈرزکیلئے نئی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت رجسٹرڈ آجر اپنے ماہانہ واجبات براہ راست جمع کراسکیں گے۔ای او بی آئی کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ انٹربنک فنڈ ٹرانسفرسہولت سے واجبات کی ادائیگی مزید آسان ہوجائے گی،ا یمپلائزاولڈایج بینفیٹ انسٹیٹیوٹ پاکستان ماہانہ واجبات کی وصولی اور پنشن ادائیگی کو سہل بنانے کاعزم کئے ہوئے ہے۔یمپلائزاولڈایج بینفیٹ انسٹیٹیوٹ پاکستان کے اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آن لائن سہولت سے واجبات ادائیگی کادورانیہ کم ہوگا،نئی سہولت سے پنشن ہولڈرزکو بھی کافی مدد ملے گی۔