مرکنٹائل ایکس چینج میں 17.7ارب روپے کے سودے

Jul 25, 2020

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس انڈیکس 4,625کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کے17.7ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 17,479 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 13ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 1.547 ارب رو پے، چا ندی کے سودوں کی مالیت 1.366 ارب روپے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 597.199 ملین روپے ، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 466.777 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 309.987 ملین روپے رہی۔

مزیدخبریں