کراچی (کامرس رپورٹر ) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 55پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں20پیسے کی کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں جمعرات کوڈالر کی قدر میں55پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید167.75روپے سے گھٹ کر167.20روپے اور قیمت فروخت168.05روپے سے گھٹ کر167.50روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے کم ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید167.40روپے سے گھٹ کر167.20روپے اور قیمت فروخت167.90روپے سے گھٹ کر167.70روپے پر آ گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 190.50روپے سے بڑھ کر191روپے اور قیمت فروخت192.50روپے سے بڑھ کر193روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 209.50روپے اور قیمت فروخت211.50روپے مستحکم رہی۔فوریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 43.90روپے اور قیمت فروخت44.40روپے برقرار رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 44.90روپے اور قیمت فروخت 45.50روپے اور قیمت فروخت 45.40روپے مستحکم رہی ۔