زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ منعقد نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی نے رواں ماہ جولائی میںاجلاس منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران زری پالیسی کمیٹی کے معمول کے اور غیر معمولی اجلاس کے باعث رواں ماہ اجلاس بلانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ زری پالیسی کمیٹی کا معمول کا اجلاس ستمبر میںمنعقد کیا جائیگا ۔

ای پیپر دی نیشن