کراچی(کامرس رپورٹر) کے الیکٹرک کی جانب سے حالیہ کارروائی کے دوران لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں زیرزمین کنڈا نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا گیا. متعلقہ علاقے میں 12 کیٹل فارمز کو خطرناک طریقے سے بجلی فراہم کی جارہی تھی, جس کی وجہ سے کسی بھی وقت سنگین حادثہ رونما ہونے کا خزشہ تھا. یاد رہے کہ غیرقانونی ذرائع اور خطرناک کنڈوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات پیش آچکے ہیں. گزشتہ دنوں ابراہیم حیدری کے علاقے میں گنے کی مشین کے ساتھ کنڈے کی تار سے ایک شخص جاں بحق ہوا. کے الیکٹرک اور الیکٹرک انسپکٹر کراچی (ای آئی کے) کی مشترکہ ریڈز میں لیاری, پاپوش نگر سبزی منڈی اور سرجانی کے علاقوں میں غیرقانونی جنریٹرز کیخلاف کارروائیاں کی گئیں ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے.