کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوکاروبار حصص میںملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 29.41پوائنٹس کے اضافے سے37607.62پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ53.88 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں11ارب89کروڑ13لاکھ روپے کی کمی ہوئی۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 37863پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص کی فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی چھاگئی جس سے انڈیکس 37259پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس29.41پوائنٹس کے اضافے سے37607.62پوائنٹس پر بند ہوا۔ گذشتہ روز373کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے158کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ201میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ11ارب89کروڑ13لاکھ 20ہزار70 روپے گھٹ کر70کھرب72ارب88کروڑ78لاکھ 74ہزار585روپے رہ گیا۔حصص کی لین دین سے کاروباری حجم26کروڑ65لاکھ31ہزار رہاجوجمعرات کی نسبت11کروڑ27لاکھ 49ہزار شیئرز کم ہے۔
اسٹاک مارکیٹ ملا جلا رجحان،انڈیکس میں اضافہ سرمائے میں کمی
Jul 25, 2020