کراچی(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اور ترجمان یو بی جی برائے سوشل میڈیاشیخ شکیل احمدڈھینگڑا نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی سیاست میں حصہ لینے والے دونوں گروپوں کی جانب سے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کی قیادت کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یو بی جی کے رہنمائوں نے انتہائی مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کو اسلام آباد منتقل کرنے کے معاملے پر بی ایم پی سے کامیابی کے ساتھ بات چیت کے بعد اور خوش اسلوبی سے یہ حل نکالا کہ ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی میں رہے گا۔شکیل ڈھینگڑانے کہا کہ مذاکرات میںیو بی جی کی نمائندگی سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور یو بی جی کے سیکریٹری جنرل زبیر طفیل ، چیئرمین یو بی جی سندھ خالد تواب سابق صدر ایف پی سی سی آئی ، شیخ تنویر ، شیخ ریاض الدین شیخ اورعبدالرئوف عالم یو بی جی کے قائدین ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی رہنمائی میں ایک مثبت نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جس پر بزنس کمیونٹی انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔
فیڈریشن میں یو بی جی اور بی ایم پی کی مشترکہ جدوجہد قابل ستائش ہے، شکیل احمد ڈھینگڑا
Jul 25, 2020