کراچی(کامرس رپورٹر)دائود ہرکولیس گروپ کی چیریٹی کمپنی دائود فائونڈیشن نے ملک میں کورونا (COVID-19)کے مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے ساتھ باہمی تعاون کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ کے ساتھ پاکستان بھر میںہسپتال کرونا کے مریضوںکے علاج کیلئے اپنی خدمات مختص کررہے ہیںاور انتہائی نگہداشت کے یونٹس تک کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے مصروفِ عمل ہیں۔ان خدمات کی فراہمی کیلئے مخصوص شعبوں کے ہیلتھ کیئر ورکرز کو متحرک کیا جارہا ہے اور انہیں کورونا کے مریضوں کے ساتھ کام کرنے کی تربیت دی جارہی ہے۔ 2مرحلوں پر مشتمل اس منصوبے کیلئے منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن اینڈ کورآرڈینیشن کے تعاون سے دائود فائونڈیشن 79.5ملین روپے کی امداد فراہم کرے گی۔