ایف پی سی سی آئی کا پاکستان کی تجا رت ور معیشت پربریگزٹ کے اثرا ت پر سیمینار

کرا چی(کامرس رپورٹر) بریگزٹ( BREXIT)کے بعد پاکستان کو بر طا نیہ کے ساتھ وہی تجا رتی مرا عات حاصل ہو نی چا ہتے جو یورپی یو نین میں حاصل ہیں اس با ت کا انکشا ف ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نے ایف پی سی سی آئی کراچی، لا ہوراور اسلام آباد میں بذریعہ ویڈیو لنک سیمینار کے موقع پر کہی جس کا مو ضو ع'' بریگزٹ کے پاکستان کی تجا رت اور معیشت پر اثرا ت ہے '' سیمینار میں ٹر یڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیجی ایس پی پلس کے مشیر کمال شہر یار، وزارت تجا رت کی جوائنٹ سیکر یٹر ی عا ئشہ مخدوم اور ڈپٹی سیکر یٹر ی با بر خان ،عاصم یو سف ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سنئیر معیشت دان ذوالفقار حیدر، ڈپٹی ڈائر یکٹر سید علی رضا، ، زکر یا عثمان ، قیصر ہ شیخ اور دیگرنے شر کت کی ۔ استقبالیہ خطاب میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نے کہاکہ بر طا نیہ میں 2016میں ایک ریفر نڈم ہوا تھا جس میں وہا ں کی عوام نے بر طا نیہ کے یو رپی یو نین سے علیحدہ ہو نے کے لیے ووٹ دیا تھا جس کی وجہ سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوئی اور ایک دن میں 2کھر ب امر یکی ڈالر کا نقصان ہوا ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ بر طا نیہ پاکستان کی معا شی و معا شرتی تر قی میںاہم کردار ادا کر تا ہے اور دو نو ں ممالک کے در میان توزان تجا رت پاکستان کے حق میں ہے بر طا نیہ کو روٹی، کپڑا ، نٹ ویئر ، ریڈی میڈ گارمنٹس ، بیڈ شیس، اور چا ول بر آمد کر تا ۔ انہو ں نے بتا یا کہ اس وقت پاکستان اور بر طا نیہ کے در میان تجا رت یو رپی یو نین کیجی ایس پی پلس اسکیم کے تحت جا ری ہے جو کہ جنو ری 2021سے ختم ہو جا ئے گی انہو ں نے پاکستانی حکومت سے بر طا نیہ کے ساتھ با ہمی سر مایہ کاری کے معا ہدے پر دستخط کر نے کی بھی درخواست کی ۔ کما ل شہر یار نے کہاکہ پاکستان کی بر طا نیہ کو بر آمدات کو وہی مراعات حاصل ہو نی چا ہیے کہ پاکستان کوجی ایس پی پلس اسکیم کے تحت حاصل ہو نی چاہیے اس سلسلے میں دو نو ں ممالک کے در میان با ت چیت جا ری ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ بر طا نیہ کی جا نب سے ابھی تک نیا معاہدے کا ڈرافٹ شیئر نہیں کیا گیا لیکن جی ایس پیپلس والی سہو لیات کے لیے اصولی طور پر اتفاق کیاگیا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ بریگزٹ کے بعد پاکستان کو یو رپی یو نین ممالک کے ساتھ بذریعہ برطا نیہ سرحدی تجا رت کی اجا زت نہیں ہو گی ۔ بر طا نیہ نے پہلے ہی تمام ممالک کے ساتھ تجا رت کے لیے اپنے ایم ایف این ٹیر ف پر نظر ثانی شروع کر دی ہے جس سے پاکستان کو بھی فا ئد ہ ہو گا ۔عا ئشہ مخدم نے بر طا نیہ کی وزارت تجا ت کے ساتھ بریگزٹ کے بعد کے انتظامات سے آگا ہ کیا اور کہاکہ جی ایس پی پلس کے 27کنو نشنز پر عمل درآمد کا بر طا نیہ کا وہی مطا لبہ ہے جو کہ یورپی یونین کاہے ۔ زکر یا عثمان نے بر طا نیہ کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے پر زور دیا کیو نکہ پاکستان کے بر آمد کنند گان نے یو رپی یو نین کیجی ایس پی پلس سے فائد ہ اٹھا نے کے لیے ٹیکسٹائل کے شعبے میں پہلے ہی بہت سر مایہ کاری کر رکھی ہے جسے بریگزٹ کے بعد متا ثر نہیں ہو نا چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن