یو بی جی اور بی ایم پی الائنس کاروباری برادی کے مسائل کامثبت حل ہے،شبنم ظفر

Jul 25, 2020

کراچی(کامرس رپورٹر)خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سرپرست اعلیٰ وسابق صدر اورایف پی سی سی آئی کی سابق نائب صدرشبنم ظفر نے کورونا وائرس کے تناظر میں بڑھتے ہوئے عالمی مسائل اورپاکستان کی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی وجہ سے ایف پی سی سی آئی کے دوبڑے تجارتی نمائندہ گروپ یونائٹیڈ بزنس گروپ اوربزنس مین پینل کے درمیان پاکستان کی کاروباری برادری کو بڑھتی ہوئی مشکلات کو کم کرنے اور انہیں حکومت سے حل کرانے کیلئے اپنے تمام تر سیاسی اختلافات ختم کرکے الائنس کی شکل میں جدوجہدکرنے کی کوشش کو بہترین عملقرار دیا ہے۔شبنم ظفر نے کہا کہ یو بی جی کے قائدین ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک نے یو بی جی کی جانب سے زبیرطفیل اور خالدتواب پر مشتمل دورکنی کمیٹی کو بزنس مین پینل کی کمیٹی کے اراکین حاجی غلام علی اورزکریاعثمان کے ساتھ مذاکرات کیلئے منتخب کیا اور دونوں گروپوں کے رہنمائوں نے جس مہارت اور ذہانت سے مذاکرات کئے وہ قابل ستائش ہے۔شبنم ظفر نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر مسائل کے حل کے لئے الائنس کی تجویز پر اعلیٰ سطح کمیٹی کے متفق ہونا بزنس کمیونٹی کیلئے باعث اطمینان ہے،ہمیں یو بی جی کی جانب سے زبیرطفیل اور خالدتواب کی خدمات پر فخر ہے جنہوں نے بہتر انداز میں الائنس کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان میں بزنس کمیونٹی کے دونوں بڑے گروپس یونائیٹڈبزنس گروپ اور بزنس مین پینل یکجا ہوکر موجودہ معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور صنعت وتجارت بحران کو دور کرنے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں