باسط علی بھارتی کرکٹ بورڈ کی خاطر ’’اپنوں‘‘ پر برس پڑے

کراچی(یواین پی)سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر باسط علی بھارتی کرکٹ بورڈ کی حمایت کرتے ہوئے اپنوں پر برس پڑے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے التواء پر شعیب اختر اور راشد لطیف کے دعوے مسترد کر دیئے۔اپنے یوٹیوب چینل پر باسط علی کا دعویٰ ہے کہ بی سی سی آئی نے سب سے پہلے پاکستان کی سپورٹ کرتے ہوئے پی ایس ایل کی خاطر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو آئندہ برس فروری اور مارچ میں منتقل کرنے کی مخالفت کی تھی لہٰذا شعیب اختر اور راشد لطیف کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی خاطر گورننگ باڈی کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔باسط علی کے مطابق آئی سی سی بورڈ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کرنے کے بعد تجویز دی گئی تھی کہ اسے فروری اور مارچ دو ہزار اکیس میں کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن