لاہو ر (این این آئی) کورونا وائرس سے خوف زدہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئرلیگ 19ستمبر سے یواے ای میں کرانے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ آئی پی ایل چیئرمین برجیش پٹیل کے مطابق یہ مقابلے آٹھ نومبر تک متحدہ عرب امارات میں جاری رہیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کے بعد حکومت نے لیگ کی اجازت دینے سے انکار کردیاتھا ۔
انڈین پریمیئرلیگ 19ستمبر سے یواے ای میں کرانے کا اعلان
Jul 25, 2020