تماشائیوں کے بغیر اولمپکس کا انعقاد ممکن نہیں، یوشیرو موری

ٹوکیو(پی پی آئی) ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر یوشیرو موری نے کہا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر اولپمکس کا انعقاد کھیلوں کی روح کے منافی نظر آئے گا جبکہ وبائی صورتحال میں اولمپکس کا انعقاد ویسے بھی ممکن نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے فیصلے کرنے سے قبل سوچنا چاہیے کیونکہ اگر تماشائی ہی کھیلوں میں شرکت نہ کر سکیں تو اس کا مزہ کیا ہوگا۔خیال رہے کہ جمعہ کو ایک انٹرویو میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس بیچ نے عندیہ دیا تھا کہ ٹوکیو گیمز کا انعقاد تماشائیوں کی تعداد کم کرکے کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن