کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن برائے سال 21-2020 فرسٹ کلاس اور سیکنڈ الیون ٹیموں کے انتخاب کا طریقہ کاروضع کرنے کے لئے مختلف آپشن پر غورشروع ہوگیا، ٹیموں کی تشکیل کے لئے ڈرافٹنگ یا گزشتہ سیزن میں کارکردگی کی بنیاد پرسکواڈ بنانے کی تجاویز زیر غور ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کورونا کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہونے ہونے والے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں کھیلنے والی چھ صوبائی ٹیموں کے سکواڈ تشکیل دینے کے لئے غور شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں ہائی پرفارمنس سنٹرکے ڈائریکٹرندیم خان نے چھ صوبائی ٹیموں کے کوچز سے مشاورت شروع کردی ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ گزشتہ سال کی طرح سلیکشن کمیٹی مشاورت سے ہی چھ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔جو فرسٹ کلاس اورسیکنڈ الیوں کے ایونٹس میں حصہ لیں گے ۔ گزشتہ سال قومی سلیکشن کمیٹی نے چھ صوبائی ٹیمیں تشکیلدی تھیں جبکہ پنجاب کے بعض کھلاڑیوں کو دوسرے صوبوں کی ٹیموں میں بھی شامل کیا گیاتھا۔