کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے چین میں اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے نے ٹینس ایونٹس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منسوخی کے بعد اس سال چین میں کوئی ٹینس ایونٹ نہیں ہو گا، چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے انٹر نیشنل ایونٹس پر پابندی ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چین میں صرف بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022 کے ٹرائل ایونٹس کی اجازت ہے۔