دبئی(یواین پی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی نے کورونا وائرس کی وجہ سے دو مزید کوالیفائنگ ایونٹس کو رکن ممالک کی مشاورت سے ملتوی کرنے کا اعلان کردیاآئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو سیریز کی میزبانی ستمبر میں نمیبیا کو کرنی تھی جس میں شریک ممالک نمیبیا،پاپوا نیوگنی اور امریکا ورلڈ کپ 2023ء کیلئے کوالیفائنگ جنگ لڑتے تاہم اس ایونٹ کو ملتوی کردیا گیا۔آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ ریجنل کوالیفائر ڈویژن ٹو بھی ملتوی کردیا گیا جس کا انعقاد سات سے چودہ اگست تک تنزانیہ میں ہونا تھا لیکن اب میزبان ملک تنزانیہ کے ساتھ روانڈا،موزمبیق،کینیا اور بوٹسوانا کو نئی شیڈولنگ کیلئے مزید انتظار کرنا ہوگا ۔