لاہور(اسپورٹس رپورٹر) کروناوائرس کے دونوں ٹیسٹ منفی آنے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر انگلینڈ روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق انگلش کھلاڑیوں سے سیریز کے لیے محمد عامر کے ہمراہ نوجوان کھلاڑی مساجر محمد عمران بھی انگلینڈ روانہ ہوئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کے دو مرتبہ کروناٹیسٹ ہوئے جو منفی آئے تھے جس کے بعد انہیں دورے کی اجازت ملی۔ انگلینڈ پہنچنے کے بعد بھی کرونا کے دو ٹیسٹ منفی آنے تک عامر اور مساجر آئسولیشن میں رہیں گے۔ٹیسٹ منفی آنے کے بعدعامر قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، عامر کو حارث رف کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔