کھیلوں کی آن لائن سرگرمیا ںاسپورٹس تنظیموں کا کارنامہ ہے ،کمشنر کراچی

Jul 25, 2020

کراچی (پی پی آئی) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہاکہ جلد کرونا وبا پر قابو اور کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی کمشنر آفس کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے اور ہمیشہ کرتا رہیگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سرپرستی میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسپورٹس فار لائف کے اشتراک سے منعقدہ آل پاکستان آن لائن باسکٹ بال کوچنگ کورس کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر وقاص روشن ، کورس کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،کھیلوں کے معور سرپرست فیشن ڈیزانر ندیم احمد معاذ جی ، سابق ہاکی کوچ اخلاق احمد ،سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،کور س کے میڈیا کواردینٹر محمد ارشد ،انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر آمنہ مختار ،حمیرہ صدیقی ،کورس کوارڈینٹر شہزاد قاضی ،غلام عباس جمال ،اسد عباس علی ،ماسٹر اصغر بلوچ اور دیگر موجود تھے ،کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ میں نے جب سے بحیثیت کمشنر منصب سنبھالا ہے ہمیشہ شہر میں صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اس حوالے سے اسپورٹس شخصیات اور کھلاڑیوں کا تعاون ہمیشہ شامل رہا غلام محمد خان نے اس موقع پر اعلان کیا کہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو کھیلوں میں بے مثال خدمات پر 14اگست کو کھیلوں کی تنظیموں اور کھلاڑیوں کی جانب سے گولڈ میڈل دیا جائیگا تقریب کے اختتام پر کورس کے میڈیا کوارڈینٹر محمد ارشد نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کئے ۔

مزیدخبریں