حکمرانوںنے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، سردار ناصر بنگو

فتح جنگ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژ ن کے نائب صدر سردار ناصر خان بنگو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کمزور کرنے اور دیوار سے لگانے والے اپنی مذموم سازشوں میں کامیاب نہیں ہونگے موجودہ حکمرانوںنے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا پیپلزپارٹی ضیائی مارشل لاء کے مظالم کے باوجود پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی اب بھی بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی اور ایک مرتبہ پھر غریب عوام کی حمایت سے غریبوں مظلوموں محنت کشوں اور پسے ہوئے طبقات کے سلب شدہ حقوق ظالموں سے چھین کر واپس غریبوں کو منتقل کرے گی پیپلزپارٹی اس پاکستان کی سلامتی اور وفاق کی ضمانت و علامت ہے پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچانا دراصل وفاق پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اس ملک اور قوم کے لئے اپنے قائدین اور ہزاروں کارکنوں کی جانوں کی قربانی دی ہے پیپلزپارٹی کو کمزور کرنے اور دیوار سے لگانے والے اپنی مذموم سازشوں میں کامیاب نہیں ہونگے ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکمران نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا آنے والا وقت پیپلزپارٹی کو ہوگا بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی ایک مرتبہ پھر ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قائد کے نظریہ کے مطابق محنت کشوں مزارعوں ہاریوں کاشتکاروں اور مزدوروں کے حقوق کے لئے جدوجہد جار ی رکھے ہوئے ہے۔

ای پیپر دی نیشن