اللہ پاک کی عبادت کیلئے حج بیت اللہ فرض ہے، مسکین چشتی شبیری

گوجرخان(نامہ نگار)متحدہ علماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر،دربارِ عالیہ گنگانوالہ شریف کے خلیفہ اعظم خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے کہاہے کہ اللہ پاک کی عبادت کیلئے حج بیت اللہ فرض ہے اللہ پاک نے حج کے ذریعے ہمیں دو طرح کی عبادت کے مواقع فراہم کئے ہیں ادائیگی حج کیلئے اللہ پاک کی راہ میں مال خرچ کرنا پڑتا ہے اور دورانِ حج جس قدر مشقت اُٹھانی پڑتی ہے دیگر کسی عبادت میں نہیں اُٹھانی پڑتی انہوں نے کہ اگر رب کریم نے آپ کو دولت وصحت عطا کی ہے تو حج کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریںجو شخص اخلاص کے ساتھ حج یا عمرہ کرتا ہے وہ گویا کہ اللہ پاک کے دریائے رحمت میں غوطہ لگاتا ہے جس کے نتیجے میں وہ گناہوں کے اثرات سے پاک صاف ہو جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن