انکوائری کے خلاف شوگرملزکی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے چینی انکوائری کے خلاف شوگرملزکی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے شوگرملزکے وکیل مخدوم علی خان کو بدھ تک تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت شروع ہونے پر شوگرملز کے وکیل مخدوم علی خان نے جواب الجواب دلائل میں کمیشن تشکیل میں بے ضابطگیوں پرکہاکہ کسی بھی معاملے پر سمری کابینہ ڈویژن سے ہی بھیجی جاتی ہے، مخدوم علی خان کی جانب سے 1991 کے سپریم کورٹ فیصلے کا حوالہ دیا جس پرجواب میں اٹارنی جنرل نے جواب میں 2017 کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئیکہاکہ جس شعبے میں بحران پیدا ہوا اس سے متعلقہ وزارت انکوائری کی سمری بھیجتی ہے،ایسا تب ہوتا ہے جب تحقیقات کا فیصلہ متعلقہ وزارت نے کیا ہو،اس بار چینی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ وزیراعظم کا تھا، وزیراعظم تحقیقات کے احکامات جاری کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، یہ اعتراض درست نہیں کہ پہلے کوئی سمری بھیجی جانا ہی ضروری تھی،فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے مخدوم علی خان کو بدھ تک قانونی نکات پر تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...