اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ سے اتوار عید کی چھٹیاں ہیں اس لئے آج اور کل کاروبار کی اجازت دی جائے۔ موجودہ دنوں میں رش پر قابو پانے کا واحد حل زیادہ وقت دکانیں کھولنا ہے۔ عجیب منطق ہے۔ 50لوگ بس میں بیٹھ کر سفر کر لیں لیکن دکان میں 4لوگ کھڑے نہیں ہو سکتے۔