تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ، بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس 5اگست کوطلب

Jul 25, 2020

اسلام آباد(نا مہ نگار)کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملے پروفاقی حکومت نے بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس طلب کر لی ہے،وزارت تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی کانفرنس 5اگست کو ہو گی، صوبائی وزرا تعلیم و دیگر اعلی حکام ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کریں گے، 19ویں بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے وزرا تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے اور کورونا صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں کورونا کے خاتمے کے بعد آن لائن تعلیم کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا،کانفرنس میں وفاقی و صوبائی شعبہ تعلیم کے ملازمین کے تقرر و تبادلوں پر بھی بات چیت ہوگی۔

مزیدخبریں