اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے 5 اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی اجلاس بلانے کے فیصلہ پر وزارت پارلیمانی امور کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ چیئرمین سینٹ نے وزارت پارلیمانی امور سے مظفرآباد میں سیشن رکھنے کے حوالے سے رائے مانگ لی۔ مراسلے کے مطابق چیئرمین سینٹ چاہتے ہیں کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجلاس مظفرآباد میں منعقد ہو۔