مکۃ المکرمہ (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے نیا غلاف کعبہ متولی کے حوالے کردیا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی نیابت سے نیا غلاف کعبہ حرم انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے ،اس موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹرشیخ عبد الرحمن السدیس بھی موجود تھے۔
مکہ مکرمہ،نیا غلاف کعبہ حرم انتظامیہ کے حوالے
Jul 25, 2020