سانحہ پارہ چنار بازار ‘پڑوسی دشمن کی کارستانی ہے‘ اسلم فاروقی

کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی نمائندہ وسماجی حقوق کی علمبردار تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی ) پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے سزا یافتہ بھارتی جاسوس و ملک میں دہشت گرد کی انگنت کارروائیوں میں ملوث کلبھوشن یادیوکو ریلیف دینے کا آرڈیننس پیش کرنا افسوس ناک ہے حکومت عالمی عدالت انصاف کا سہارا لیکر ملک سے غداری جیسے جرم کا ارتکاب کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے جامع مسجد محمدی ناظم آباد میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں سے ملاقات کے دوران کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ پڑوسی دشمن بھارت ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھارہا ہے تو دوسری طرف نہ صرف لائن آف کنٹرول کی آئے دن خلاف ورزی کررہا ہے بلکہ وطن عزیز میں دہشت گردیاں بھی کروارہا ہے جس کے واضح ثبوت میڈیا کے ریکارڈ پر بھی موجود ہیںاور بھارتی دہشت گرد وجاسوس کلبھوشن کی صورت میں زندہ جاوید ثبوت بھی موجود ہے۔علاوہ ازیں اسلم خان فاروقی نے پشاور کے پارہ چنار بازار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 20سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بم دھماکے کو پڑوسی دشمن کی کارستانی قراردیا اور کہا کہ پڑوسی دشمن ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے ملک کے کونے کونے میں دہشت گردی کی کارروایاں کروارہا ہے تاہم قوم دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں سے خوف ذدہ نہیں ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن