چیف جسٹس کا سینئر وکیل سردار اسلم کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سردار اسلم کی وفات پر چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار روم کا دورہ کرکے وکلا سے ملاقات کی اور فاتحہ پڑھی سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور سابقہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار اسلم کی وفات پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ بار آئیوکلا سے ملاقات کی اور سردار اسلم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ پڑھی اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سردار اسلم کو ہمیشہ مسکراتے ہوئے دیکھا وہ ایک قدآور شخصیت تھے اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے صدر سپریم کورٹ بار نے کہا 10 اگست کو سردار اسلم کی تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کریں گے جس میں معزز جج صاحبان اور سنئیر وکلا کو بھی دعوت دی جائے گی چیف جسٹس پاکستان نے کہا اگر ہمیں مدعو کیا جائے گا تو ضرور شرکت کریں گے

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...