عارفوالا+پاکپتن(نمائندگان نوائے وقت) نواحی گاؤں چک شفیع میں پستول کی صفائی کے دوران گولی چلنے سے دادا پوتا جاں بحق، پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ قطب دین ولد نذر محمد گھر میں بیٹھا اپنا پسٹل صاف کر رہا تھا، اس دوران پستول کی نالی جب اس نے اپنی طرف کی تو ٹریگر دب جانے سے گولی چل گئی، جو داد اکی گردن سے نکل کر پیچھے کھڑے 12 سالہ پوتے بلاول ولد اعظم کو جا لگی۔