لاہور(نامہ نگار )گلبرگ پولیس نے خود کوایم این اے ظاہر کرنے اور پولیس افسروں کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کوساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو فریقین کی انکوائری میں تھانہ میں جاوید قادری نے خود کو ایم این اے ظاہر کیا،اس نے پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے اورپولیس افسروں کو قتل کی دھمکیاں دیں۔