متعدد وارداتیں،ڈیفنس 7، کاہنہ کے علاقے میں 5لاکھ کا ڈاکہ

لاہور (نامہ نگار) لاہورمیں ڈکیتی وچوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون، موٹرسائیکلیں، گاڑیاں ودیگر سامان لوٹ لیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈیفنس سے 7 لاکھ 10 ہزار روپے، کاہنہ کے علاقہ سے 5 لاکھ 60 ہزار، ماڈل ٹاؤن سے 4 لاکھ 60 ہزار، مغلپورہ کے علاقہ سے 3 لاکھ 20 ہزار، گلبرگ سے 2 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں نولکھا سے 70 ہزار، مصطفی آباد کے علاقہ سے 50 ہزار، سمن آباد کے علاقہ سے 25 ہزار روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔ چوروں نے کوٹ لکھپت اور ہیئرکے علاقوں سے دو گاڑیاں جبکہ شادمان، مسلم ٹاؤن، نشتر کالونی اور ہنجروال کے علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن