ماسکو (شِنہوا)کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوو نے کہا ہے کہ روس کسی کے خلاف ، خصوصاچین کے خلاف کسی بھی اتحاد میں شامل نہیں ہوگا ، کیوں کہ ماسکو اور بیجنگ کے درمیان مشترکہ خصوصی تعلقات ہیں۔دیمتری پیسکوو نے روزانہ کی بریفنگ میں چین کو روس کا شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ایک خصوصی شراکت داری پر مبنی تعلقات استوارکیے ہیں۔جمعرات کو کیلیفورنیا میں رچرڈ نکسن صدارتی لائبریری میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کا مقابلہ کرنے کے لئے نیا اتحاد بنانے پر زور دیاتھا۔پیسکوو نے کہا کہ روس نے جس اتحاد میں بھی حصہ لیا ہے اس کا مقصد اچھی ہمسائیگی اور باہمی فائدے کے تعلقات کو فروغ دیناہے۔
روس، چین کے خلاف کسی امریکی اتحاد میں شامل نہیں ہوگا:کریملن
Jul 25, 2020