کیوی کرکٹرزنے آئی پی ایل کیلئے دستیابی ظاہر کردی

آکلینڈ(آئی این پی)نیوزی لینڈ نے اے ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی کردیا جبکہ کیوی کرکٹرز نے کورونا وائرس کی پرواہ کیے بغیر کروڑوں ڈالرز کی خاطر بھارتی کرکٹ لیگ کیلئے دستیابی ظاہر کردی ہے۔کیوی کپتان کین ولیمسن، لوکی فرگوسن، جیمز نیشیم، میچل سنیتر، ٹرنٹ بولٹ اور میچل میکلین گھمن شامل ہیں۔ان 6 کرکٹرز نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این اوسی دینے کی درخواست کی تھی، جو قبول کرتے ہوئے بورڈ حکام نے واضح کیاہے کہ این او سی جاری کر دیئے جائیں گے۔ تاہم کرکٹرز کو کورونا صورت حال میں کھیلنے کا خود فیصلہ کرنے کے ساتھ تمام چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن