اسلام آباد(نا مہ نگار)واپڈا کی جانب سے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق جمعہ کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 146900 یوسک اور اخرج 150000کیوسک رہا، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 46300کیوسک اور اخراج 46300کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد28000کیوسک اور اخراج15000کیوسک جبکہ دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پرپانی کی آمد49000کیوسک اور اخراج 18900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1459.98 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.602 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1228.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.322 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.242 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 146900 اور اخرج 150000کیوسک رہی
Jul 25, 2020