رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)شیخ زید میڈیکل کالج/ہسپتال کی کال پر 700سے زائد ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے اور ایکسٹینشن نہ ہونے پر پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری عمران ارشدکی قیادت میںسیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اپنی سروسز جاری رکھی۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر امجد علی کی زیر قیادت تمام تنظیموں کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا تھا جب تک 700 سے زائد ڈیلی ویجز اور ایڈہاک ملازمین کی ایکسٹینشن کرکے تنخواہیں جاری نہیں کر دی جاتی اور ڈاکٹرز کے مسائل کے حل تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے شیخ زید میڈیکل کالج ہسپتال میں سات سو سے زائد ڈیلی ویجزاور ایڈہاک ملازمین جو کہ مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں تنخواہوں سے محروم ہیں،عید سر پر اور ان کے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کا نوٹس لیں اور رحیم یار خان شیخ زید میڈیکل کالج ہسپتال کے 700سے زائد ملازمین کا معاشی قتل ہونے سے بچائیں۔