تمام فلاحی اداروں کو از سر نو آن لائن رجسٹریشن کروانا ہو گی : مہر مظہر عباس

لیہ( کورٹ رپورٹر) تمام فلاحی ادارے یا این جی اوز جو محکمہ سوشل ویلفیئرسے رجسٹرڈ ہیں ان سب کو ازسرنو پنجاب چیئریٹی ایکٹ 2018ء کے تحت آئن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگی رجسٹریشن نہ کروانے کی صورت اُن کی رکنیت منسوخ کردی جائے گی۔یہ بات ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال ڈی جی خان ڈویژن مہرمظہرعباس نے سوشل ویلفیئرکمپلیکس میں این جی اوز کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ڈویژنل ڈائریکٹرنے کہا فلاحی اداروں واین جی اوز کی ازسرنو رجسٹریشن کے لیے آنے والے سربرہان کی مناسب رہنمائی کی جائے تاکہ وہ پنجاب چیئریٹی ایکٹ 2018ء کے قوائد و ضوابط کے مطابق اپنی رجسٹریشن کروا سکیں۔انہوں نے مزید کہا 15اگست 2020ء تک رجسٹریشن جاری رہے گی۔بعدازاں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال ڈی جی خان مہرمظہرعباس نے دار الامان کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ملازمین کی حاضری و کارکردگی کو چیک کیا۔

ای پیپر دی نیشن