رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) معلوم ہواہے کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی مکمل روک تھام کے لئے نئے سرے سے قانون سازی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں کائٹ فلائنگ کے اقدام کو باقاعدہ جرم قراردیا جا رہا ہے ۔، پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس کی جانب سے کا ئٹ فلائنگ کی روک تھام کے حوالے سے بھجوائی گئی سمری کی جانچ پڑتال کے بعد باقائدہ مسودہ تیار کر لیا ہے جس میں پنجاب حکومت نے کائٹ فلائنگ کی مکمل روک تھام کے لیے کائٹ فلائنگ ایکٹ 2001میں ترمیم کر کے نئے سرے سے قانون سازی کر نے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔
پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے قانون سازی کا اصولی فیصلہ
Jul 25, 2020