وزیراعظم کاترقیاتی منصوبوں کے اجراء کے ذریعے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کا عزم

وزیراعظم عمران خان نے متعددترقیاتی منصوبوں کے اجراء کے ذریعے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کا عزم ظاہرکیاہے۔اسلام آباد میں قومی ترقیاتی کونسل کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کے لئے مکمل امن، سلامتی اورسماجی واقتصادی ترقی کویقینی بنانا تحریک انصاف کی حکومت کی بنیادی ترجیحات ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ وہ بلوچستان کے لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اوراس عزم کااظہار کیاکہ انہیں بہترین اندازمیں ریلیف اورخدمات کی فراہمی سے صورتحال میں بہتری آئے گی۔عمران خان نے کہاکہ گوادرکی بندرگاہ سے نہ صرف بلوچستان کے عوام بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔اجلاس میں قومی ترقیاتی ایجنڈے میں شامل مختلف منصوبوں کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن