ملتان (خبرنگار خصوصی)خاتون کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے شخص گرفتار، ایف آئی اے ملتان نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، موبائل فون اور میموری کارڈ سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق شادی کا جھانسہ دے کر خواتین سے دوستی کر کے غیر اخلاقی تصاویر ، ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک کرنے والے گروہ کا سرغنہ حمزہ کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا، ملزم حمزہ پچھلے ایک سال سے خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا ملزم نے خاتون کو بلیک میل کرتے ہوئے خاتون کی قابل اعتراض تصاویریں خاتون کے اہلخانہ کوبھی بھیجی تھیں جس پر خاتون نے ایف آئی اے ملتان کو درخواست دی ، انچارج ایف آئی اے سائبر کرائم کی سر براہی میں طاہر محمود ایس آئی، ذیشان خان اے ایس ائی اور کاشف محمود نے ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا اور اس سے موبائل اور میموری کارڈ سے مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔