ملک کے 5اضلاع میں پولیو مہم مزید دو دن بڑھا دی،4ماہ بعد مہم پرجاپان کا خیر مقدم

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے پانچ مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم دو دن مزید بڑھا دی گئی۔ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق انسداد پولیو مہم مزید دو دن 25 جولائی تک بڑھا دی ہے ،چار روزہ مہم کے دوران جو بچے رہ گئے انکے لیے مزید دو دن بڑھائے ،اکثر بچے مہم کے دوران گھروں میں نہیں ہوتے اور ویکسی نیشن سے رہ جاتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بچ جانے والے بچوں کیلئے دو دن مہم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، پولیو ٹیمیں دو روز تک اٹک ، فیصل آباد، جنوبی وزیرستان، کراچی ، کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم جاری رکھیں گے۔علاوہ ازیںپاکستان میں جاپان کے سفیر نے 4 ماہ کے تعطل کے بعد پولیو ویکسین مہم کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان میں جاپان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق جاپانی سفیر متسودا کونی نوری نے اس بات کو سراہا کہ پاکستان نے کووڈ 19 کی وبا کے باعث معطل ہونے والی پولیو ویکسی نیشن مہم کو 4 ماہ بعد 20 جولائی سے بحال کردیا۔

ای پیپر دی نیشن