آزادجموں وکشمیرکے صحافیوں کے وفدکا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے دفتر کا دورہ

 آزاد کشمیر کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا ہے، صحافیوں نے اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے دفتر کا دورہ کیا، صحافیوں کے وفد نے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر صحافیوں کو بریفنگ دی، میجر جنرل افتخار بابر نے بھارتی اشتعال انگیزیوں اور سیکورٹی صورت حال پر بھی روشنی ڈالی۔دورے کے دوران صحافیوں کو ایل او سی کی صورت حال اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا، بھارتی فوج کی طرف سے مقامی آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے سے متعلق بھی تفصیلی طور پر آگاہی دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے غیر ملکی میڈیا کے ایک وفد نے بھی ایل او سی کا دورہ کیا تھا، 5 اگست کو بھارتی غیر قانونی اقدام اور بھارتی مظالم کا سال پورا ہو رہا ہے، ان غیر قانونی اقدامات کے سال پورا ہونے سے قبل غیر ملکی میڈیا نے ایل او سی کا دورہ کیا۔

 پاکستان کی جانب سے غیر ملکی میڈیا اور یو این مشن کو ایل او سی اور مقامی آبادی تک مکمل رسائی دی گئی ہے، غیر ملکی میڈیا نے چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا۔

 
 

ای پیپر دی نیشن