وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کے زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکا اجلاس ہو ا جس میں فورم کو عید الاضحی پر مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے عملدرآمد اور خاص کر خلاف ورزیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں کہاگیاکہ مختلف صوبوں میں حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ پورے پاکستان میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کو بند کیا گیا، جرمانے کیے گئے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔فورم میں شاپنگ پلازہ، سبزی منڈیوں اور مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے خلاف ورزیوں کے مشاہدے پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہمیں یہ عید سادگی سے منانی چاہیے۔ عید پر تفریخی مقامات کا رخ نہ کریں اور عید پر اجتماعات سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ نماز میں سماجی فاصلوں اور دی گئی ہدایات پر عمل سے وبا پر قابوپایا جا سکتا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔
مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کوہرممکن یقینی بنایا جائےگا:اسدعمر
Jul 25, 2020 | 14:14