میکڈونلڈز کا امریکہ بھر میں ’ماسک پالیسی‘ کا اعلان

Jul 25, 2020 | 16:22

ویب ڈیسک

میکڈونلڈز نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی یکم اگست سے اس کے امریکہ میں قائم 14 ہزار ریستورانوں میں سے کسی ایک میں بھی داخل ہو گا اس پر لازم ہو گا کہ وہ ماسک پہنے۔ فاسٹ فوڈ چین نے بھی وال مارٹ اور سٹاربکس جیسے دوسرے کاروباروں کی طرح ضروری طور پر ماسک پہننے کے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں میکڈونلڈز نے کہا کہ تقریباً اس کے 82 فیصد ریستوران ان علاقوں میں آتے ہیں جہاں ماسک پہننے کی ضرورت ہے۔ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ماسک پہننے سے کووڈ۔19 کے پھیلاو کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔میکڈونلڈز نے کہا کہ وہ ان گاہکوں کی مدد کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے جو ماسک پہننے سے انکار کرتے ہیں یا ماسک پہن ہی نہیں سکتے۔بیان میں کہا گیا کہ ایسی صورتِحال میں جہاں گاہک منہ ڈھانپنے سے انکار کرتا ہے، وہاں ہم اضافی طریقہ کار اپنائیں گے تاکہ ان کی خدمت دوستانہ اور تیز طریقے سے ہو سکیں۔

مزیدخبریں