فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے صوبائی نائب صدر سردار عرفان ڈوگر ایم این اے نے کہا ہے کہ باشعورکشمیری عوام آج اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے آزادکشمیر میں تبدیلی کی بنیاد رکھیں، آج تحریک انصاف کی شکست اور مسلم لیگ(ن) کی فتح کا سورج طلوع ہوگاتمام تر سرکاری وسائل کے باوجود عمران خان کے ناکام جلسوںسے واضح ہوگیا ہے کہ کشمیری قوم نے نااہل حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے وہ انہیں خود پر مسلط کرنا نہیں چاہتے وہ انکی کارکردگی اور کردار آگاہ ہیں ،جس جس حلقہ میں حکومتی جماعت کے امیدوار کمپین کیلئے گئے وہاں کی عوام نے انکا بائیکاٹ کر کے بتادیا ہے کہ انکا کشمیر میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہاکہ کشمیری ووٹرز کا فیصلہ نواز لیگ کی جیت ہے دھاندلی کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔